ہندوستان کے سابق کپتان اور تجربہ کار سلامی بلے باز سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے سپر -10 گروپ کے ایک مقابلے میں بدھ کو محض 48 گیندوں پر سنچری لگانے والے ویسٹ انڈیز کے طوفانی سلامی بلے باز کرس گیل کی موجودہ فارم کو ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی باقی تمام حریف ٹیموں کیلئے خطرناک بتاتے ہوئے ان سے محتاط رہنے
کا مشورہ دیا ہے۔
انگلینڈ نے سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کو مقابلے میں 183 رنوں کا مشکل ہدف دیا تھا لیکن گیل کی جارحانہ بلے بازی سے یہ ہدف بھی آسان ثابت ہوا اور انگلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست کا منھ دیکھنا پڑا ۔
مین آف دی میچ کا خطاب پانے والے گیل نے انگلینڈ کے گیندبازوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنی شاندار اننگز میں پانچ چوکے اور 11 چھکےلگائے۔